کراچی : یواے ای نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر قائم کردیا۔
کراچی میں متحدہ عرب امارات کی قونصل جنرل بخیت الرومیتھی کی دعوت پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبائی وزیر سید ناصر شاہ کے ہمراہ قونصل خانے پہنچے۔
انہیں ویزا سیکشن کے مختلف شعبہ جات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ ایشیا کا سب سے بڑا ویزا مرکز ہے جہاں سندھ کے نوجوانوں کو ورک ویزا جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ روزگار کے متلاشیوں کو ڈاکومنٹیشن اور کنسلٹیشن کی سہولت بھی مہیا ہوگی۔
سینٹر میں عوام کی سہولت کے لیے 11 کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں، ویزا سینٹر کے قیام سے ویزے کے حصول کیلئے ایجنٹوں سے نجات ملے گی۔