اسلام آباد : عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پاکستانیوں کو بھی ملنے کا امکان ہے، اور اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی ۔اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے تک کمی کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں، تاہم وزیر خزانہ سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے اور قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔آئندہ 15 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔