شارجہ (جانب منزل نیوز )پردیس میں لوگ اپنا ملک چھوڑ کر بسلسلہ روزگار اپنوں سے دور مقیم ہوتے ہیں جب بھی عید کا موقع آتا ہے تو وہ اس ماحول کو یاد کرتے ہیں جو انہیں پاکستان میں اس بڑے گھر میں ملتا ہے ایسے میں کچھ خاص لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ہمیشہ ایسے موقعوں پر اپنوں کو اکھٹا کرتے ہیں ان کے لیے خصوصی کھانوں کا اہتمام کرے ہیں اور ایسا ماحول بناتے ہیں کہ انسان اپنے آپ کو اسی پاکستان والے ماحول میں محسوس کرتا ہے لیکن پردیس میں ایسے پاکستانی موجود ہیں جو آج بھی ان روایات کو زندہ رکھے ہوئے ہیں
ان میں خطہ پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے ممتاز بزنس مین اور سماجی شخصیت عبدالمجید مغل کا نام سر فہرست آتا ہے سیاسی اور سماجی حوالے سے ان کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں اس کے علاوہ جب بھی عیدین کا موقع آتا ہے تو اپنی کمیونٹی دوستوں اور عزیزوں کے لیے ان کا کردار ویسا ہی ہوتا ہے جیسا پاکستان میں اس بڑے گھر کا ہوتا ہے جہاں سب اکھٹے ہوتے تھے
اس سلسلے میں عبدالمجید مغل کی طرف سےعیدالفطر کےپر مسرت موقع پر ایک خصوصی دعوت کا اہتمام شارجہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں کیا جس میں خاندان کے تمام افراد نے بمعہ فیملی شرکت کی اس کے علاوہ دوست احباب نے بھی اس دعوت میں خصوصی شرکت کی
تمام حاضرین کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ ان کو عزت اور احترام سے بٹھایا گیا عید کی مبارکباد دی گئی سب احباب ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل گئے جس سے بہت خوبصورت ماحول بن گیا اس کے بعد خصوصی کھانے سے سب کی تواضع کی گئی
اس دعوت میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات غلام مصطفیٰ مغل غلام ،مرتضی مغل ،عبدالرشید مغل فرحان مجید ،سیفان مجید، معروف بزنس مین ظفر مرزا، طیب منیب طیب احتشام مغل وقاص مغل عباس مغل رضا طارق دانش مغل حمزہ طارق جمیل بنگیال آویس قریشی ظفر مرزا خرم رشید محمد سالار علی ،اللہ رکھا شیرازی فردان مغل توصیف مغل ثاقب مغل راجہ عابد حسین ،حسیب مغل محمد احمد عبدالرحمان رضا،اویس قریشی ،راجہ جمیل بنگیال خرم رشید اور دیگر احباب نے شرکت کی
تمام احباب نے عبدالمجید مغل کی اس خوبصورت کاوش کو سراہا اور ان کی صحت اور رزق میں برکت اور کشادگی لیے دعا کی اور ان کا اس خوبصورت محفل کو سجانے پر شکریہ ادا کیا۔