شارجہ (جانب منزل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ کے صدر اور رکن قومی اسمبلی پیر سید عمران احمد شاہ کے اعزاز میں مسلم لیگ ن شارجہ کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں مسلم لیگ ن یو اے ای کے چیئرمین محمد غوث قادری، صدر غلام مصطفیٰ مغل ، قائم مقام صدر شارجہ چودھری بشیر احمد شاہید، جنرل سیکرٹری عرفان طور، نائب صدر امارات محمد شہزاد، رانا عبدالوہاب، ملک راشد اعوان، زاہد چودھری اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر پیر سید عمران احمد شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی وجہ پی ٹی آئی ہے۔عمران خان نے نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار کردیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کو کام کرنے دیا جائے تو ان شاءاللہ ملک کے حالات بدل دیں گے۔