لاہور(جانب منزل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن گلف کے صدر اور ایم این اے چودھری احسان الحق باجوہ نے چیف کوارڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں لاہور کے مقامی ہال میں پر تکلف ظہرانہ دیا اور گلدستے پیش کرکے والہانہ استقبال کیا۔
سیالکوٹ سے (ایم پی اے) اور مرکزی صدر جرمنی رانا لیاقت علی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات جمعیت اہلحدیث کاشف رندھاوا اور میاں حمزہ شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی محمد عمران گورائیہ نے خصوصی شرکت کی۔
میزبان پاکستان مسلم لیگ ن گلف کے صدر ایم این اے چودھری احسان اللہ باجوہ نے انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز کے چیف کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن بیرسٹر امجد ملک کو خوش آمدید کہا اور انکی انتھک محنت و کاوشوں کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز کے صدر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر بیشمار زمہ داریاں ہیں۔جس کی وجہ سے بیرسٹر امجد ملک کے کندھوں پر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز پاکستان مسلم لیگ ن کی مکمل ذمہ داری ہے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ورلڈ وائڈ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے لے کر ورکرز کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو قابل ستائش ہے۔
جرمنی کے مرکزی صدر (ایم پی اے سیالکوٹ) پاکستان مسلم لیگ ن رانا لیاقت علی نے بیرسٹر امجد ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسحق ڈار کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کو انٹرنیشنل سطح پر (ری اورگنائز) کرکے اور پارٹی عہدیداران وکارکنان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ناممکن کو ممکن بنانے میں بہت اہم رول ادا کیا ہے۔
چوہدری احسان اللہ باجوہ ایم این اے کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کرنے والوں میں سعودی عرب سے مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن ملک منظور حسین اعوان، مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمود الحق ڈوگر، سرپرست رانا اشرف الدمام، ڈپٹی سیکٹری جنرل رانا طارق محمود، برطانیہ بزنس فورم کے صدر خالد چودھر،سینئر نائب صدر خالد اکرم رانا، ممبر ریاض کمیٹی سردار شعیب،مطلوب بٹ،رانا زاہد محمود،ناصر بٹ،اسامہ طارق،جنید چودھری، ظفر احمد،رانا وسیم مصطفیٰ اور چودھری احمد طور و دیگر نے شرکت کی۔
چیف گیسٹ بیرسٹر امجد ملک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے اعزاز میں پاکستان مسلم لیگ ن گلف کے صدر ایم این اے چودھری احسان اللہ باجوہ نے ظہرانہ رکھا جس کے لیے میں انکا بے حد مشکور ہوں۔ ایم پی اے رانا لیاقت علی جو پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی کے صدر بھی ہیں ان کی تشریف آوری پر اور تمام پارٹی عہدیداران و اوورسیز پاکستانیوں کو لاہور میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیم سازی، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مخصوص نشستوں کا قیام، قومی ایئر لائن کی فوری بحالی اور اوورسیز انٹرنیشنل کنونشن کا انعقاد کروانے پر بات کی ہے جس پر وزیراعظم پاکستان،وزیر خزانہ اور گورنر پنجاب نے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ہم نے 34 ممالک میں پاکستان مسلم لیگ ن کی باڈیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے علاوہ ازیں ہم پانچ سے سات ممالک کا اضافہ کیا ہے ان ممالک کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر ایک فیملی کیطرح ایک دوسرے کے ساتھ چلنا ہے اپنے قائد کے بیانیے کو آگئے بڑھانا ہے اور ملک و قوم کی خوشحالی و ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔