دبئی (جانب منزل نیوز) معروف سماجی شخصیت رئیس قریشی ایڈووکیٹ نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ 120 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ مہمانوں کا استقبال گلدستوں سے کیا گیا۔
تقریب میں بیرسٹر علی رئیس قریشی، پاکستان اوورسیز کمیونٹی امارات کے چیئرمین سید سلیم اختر، غلام مصطفیٰ بھٹی، سرفراز باجوہ، طاہر جاوید ، عادل وائیں اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے رئیس قریشی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جو نوجوان نسل کو آگے لائی ہے اور میاں عباد فاروق ان میں سے ایک ہیں۔ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے ان کا سیاست میں آنا خوش آئند ہے۔
میاں عباد فاروق کا کہنا تھا کہ خدمت کے جذبے کے تحت سیاست میں آیا ہوں۔ عمران خان کی طرح ملک و قوم کی خدمت کا خواہش مند ہوں۔
پی ٹی آئی یواے ای کے جنرل سیکرٹری آصف زمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میاں عباد فاروق نیا خوان ہے جس کی ملک کو بہت ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جس کو مختصر وقت کیلئے اقتدار ملا لیکن عمران خان نے ملک و قوم کی بہت زیادہ خدمت کی ۔