لاہور(جانب منزل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین اور مسلم لیگ ن العین کے صدر راؤ اکبر ساقی نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کے ساتھ ایک وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔
وفد میں راجہ عرفان اور راؤ لیاقت سمیت دیگر احباب شامل تھے۔ اس موقع پرگورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر ہیں اور پاکستان زرمبادلہ بجھوا کر ملک کی خدمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن دبئی کے جنرل سکرٹری راجہ عابد حسین اور مسلم لیگ ن العین کے صدر راؤ اکبر ساقی نے مسلم لیگ ن یو اے ای کی جانب گورنر پنجاب کو ان کی خدمات پر گلدستہ پیش کیا اور ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔