ابوظہبی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات میں 2023 کا پہلا بچہ مصری جوڑے کے ہاں پیدا ہوا۔ جیسے ہی 12 بجے اور کیلنڈر 2023 ہوا تو ابوظہبی کے میڈور ہسپتال میں مصری جوڑے اسما ممدوح السید احمد اور عید احمد محمود حسنی کے ہا نا نام کی بچی کی پیدائش ہوئی ۔ نئے سال کی آمد کے عین مطابق جب ہانا کی پیدائش ہوئی تو ڈاکٹروں اور نرسوں نے خاندان کے ساتھ مٹھائیاں اور نیک خواہشات بانٹ کر انوکھا لمحہ منایا۔
اسما اور عید کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ماں باپ دونوں بہت خوش ہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اس نئے سال کا آغاز اپنے خاندان میں اس قدر خصوصی اضافے کے ساتھ کرنے سے زیادہ کسی اور چیز سے خوش نہیں ہو سکتے۔ وہ پہلے ہی بہت پیاری ہے اور ہم اسے بڑھتے ہوئے اور زندگی کی تمام خوشیوں کا تجربہ کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
عید حسنی کا کہنا تھا کہ میں زچہ بچہ کی دیکھ بھال ہسپتال کے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔