دبئی (جانب منزل نیوز) ٹریول ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزا رکھنے والوں کے لیے یواے ای کے اندر سے اپنے ویزوں کی تجدید کرنے کے تمام اختیارات بشمول دبئی سے جاری کردہ اجازت نامے اب معطل کر دیے گئے ہیں۔
ال سیفرون ٹریول اینڈ ٹورازم ایل ایل سی کے ایم ڈی،پراوین چودھری نے خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں قیام کے دوران کسی بھی وزیٹر کے پاس اپنے ویزے کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے مزید اختیارات نہیں ہیں جو لوگ اپنے ویزوں کی تجدید کرنا چاہتے ہیں انہیں ملک سے باہر نکلنا ہوگا اور پھر واپس آنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے شروع میں، نئے قوانین نافذ ہوئے جس نے متحدہ عرب امارات میں سیاحوں کے لیے ملک کے اندر سے اپنے وزٹ ویزا میں توسیع کا آپشن بند کر دیا۔ کچھ دن تک دبئی نے ملک کے اندر سے آنے والوں کو اپنے ویزوں کی تجدید کی اجازت دی تاہم اب وہ بھی ختم کردی گئی ہے۔
پلوٹو ٹریولز سے تعلق رکھنے والے بھارت ایڈسانی نے کہا کہ کئی خاندان اور عمر رسیدہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کے اندر سے اپنے ویزوں کی توسیع کی امید میں ہم سے رابطہ کیا ہے تاہم اب یہ ممکن نہیں ہے اور انہیں اب ملک چھوڑنا ہوگا اور نئے وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینے کے بعد واپس آنا ہوگا۔