نئی دہلی (جانب منزل نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 100 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں، وہ کئی دن سے ہستال میں زیر علاج تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس مطابق نریندر مودی کی والدہ احمد آباد کے ہستال میں زیر علاج تھیں، جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ ی، جس کے بعد نریندر مودی ہسپتال پہنچے لیکن کچھ گھنٹوں بعد گزشتہ رات 3 بجے کے قریب ان کی والدہ چل بسیں۔ ہیرا بین کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہے گی کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔‘
نریندر مودی کی والدہ گجرات کے علاقے مہسانا میں 18 جولائی 1923 کو پیدا ہوئیں تھیں، ان کی ایک بیٹے اور چار بیٹے ہیں، نریندر مودی اپنے بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں، ہیرا بین مودی نریندر مودی کے چھوٹے بھائی پنکج مودی کے ساتھ گاندھی نگر کے قریب رہائش پذیر تھیں۔