ابوظہبی (جانب منزل نیوز) نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر نے ابوظہبی کے دفرہ میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد طبی امدادی کارروائیاں کی ہیں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے 2 افراد کو بچالیا گیا ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق ابوظہبی پولیس کی کارروائیوں کی رپورٹ دو افراد کے لیے ریسکیو مشن کا انعقاد کیا گیا۔ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا جس کے بعد حکام نے زخمیوں کو جائے وقوعہ سے نکالا۔
ابوظہبی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو اب مدینہ زاید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔