دبئی (جانب منزل نیوز) گلوبل بزنس کونسل اور مجسٹک انوسٹمنٹ کے درمیان کاروباری شراکت شروع ہوگئی۔ گلوبل بزنس کونسل کے وفد نے شیخ ماجد المعلا سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں انہیں گلوبل بزنس کونسل کا سرپرست اعلیٰ بننے کی پیشکش کی جو انہوں نے قبول کرلی۔ اس موقع پر مختلف کاروباری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کرنے والوں میں گلوبل بزنس کونسل کے چیئرمین یحییٰ البلوشی، ایم ڈی محمد صدیق یاسین ، سپورٹر پارٹنر محمد حماد چودھری ، پاکستان سے آئے سید آصف ہاشمی کے علاوہ منیر ہانس، امین سرگانہ ، قمر ریاض ، محمد یوسف اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں کارکردگی دکھانے پر گلوبل بزنس کونسل اور مجسٹک انوسٹمنٹ کی طرف سے شیلڈز بھی دی گئیں۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے شیخ ماجد کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر کبیر نے کہا کہ گروپ کے کئی ڈویژن ہیں یہ اثاثوں کے انتظام اور جائیدادوں سمیت مختلف شعبوں میں یواے ای میں کاروبار کے لیے آنے والوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے اور گلوبل بزنس کونسل کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کرے گا۔
گلوبل بزنس کونسل کے محمد حماد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ گلوبل بزنس کونسل یواے ای میں کاروبار کے لیے آنے والوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ایم ڈی بزنس کونسل محمد صدیق یاسین نے کہا کہ یواے ای میں اس وقت جائیدادوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کا رجحان ہے۔ بیرون ملک سے جائیدادوں میں سرمایہ کاری کے لیے بڑی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں۔