دبئی (جانب منزل نیوز) مسلم لیگ ن یواے ای کے سینئر نائب صدر اور آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ عبدالمجید مغل نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کو علامہ محمد اقبال کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے میں کوئی بھی شے باز نہ رکھ سکی ۔
بانی پاکستان کی سالگرہ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت بے مثال شخصیت تھی۔ قائد اعظم لوگوں کے دلوں پر راج کرتے تھے اور لوگوں کے ذہنوں میں بستے تھے۔ اپنی طلسماتی شخصیت سے ایک منتشر قوم کو ایک پرچم تلے جمع کیا۔