دبئی (جانب منزل نیوز) سابق وزیر اعظم پاکستان شہید بی بی محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15 ویں برسی دبئی میں منائی گئی۔ تقریب کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی یواے ای کے صدر سردار جاوید یعقوب اور جنرل سیکرٹری ملک خادم شاہین نے کیا تھا۔
تقریب میں محمد یوسف بٹ، حاجی طالب طاس، انیس الرحمن، حافظ عابد بشارت، فاروق بانیاں، حافظ ارشد ، چودھری شہباز، چودھری اخلاق، محمد اسلم خاصخیلی، عزت اسلم ، ڈاکٹر شبنم ناز ، عنصر آفریدی ، محبوب کسانہ، میاں منیر ہانس، عامر محمود ، زاہدہ ملک، نوید قادری، چودھری اخلاق احمد ، ولید حنیف ، سلطان محمود ، زاہد رضا، ارشاد جاوید ، انوار چوہان ، ذاکر ذیشان اور دیگر نے شرکت کی۔
محمد اکرم شہزاد نے دعائے مغفرت کرائی۔ تقریب سے خطاب کرتے میاں منیر ہانس، سردار جاوید یعقوب ، ملک خادم شاہین نے کہا کہ شہید بی بی اقوام عالم کی عظیم لیڈر تھیں ان کی قابلیت کے سب معترف تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی انمٹ ہوچکی ہے اور پاکستان کے عوام کے دلوں میں رچ بس چکی ہے۔ آنے والا دور پھر پیپلز پارٹی کا ہے جب بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک مقبول اور مضبوط جماعت بن چکی ہے۔