دبئی (جانب منزل نیوز) جنرل منیجرالغریر انٹرنیشنل ایکسچینج غلام فرید نے سالِ نو پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خدا کرے نیا سال پاکستان اور امارات کے لیے خیر و برکت کا باعث ہو۔ میں امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو نئے سال کی آمد مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا’ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ملکی تعمیر و ترقی، استحکام اور سالمیت کے لیے مل کر جدوجہد کریں گے۔ اللہ سے دعا کریں کہ نیا سال پوری دنیا میں امن کا سال ثابت ہو، اللہ سے دعا کریں کہ امت مسلمہ اتحاد اور اتفاق سے ہم کنار ہو۔ جنہیں ذاتی، مالی اور دیگر مشکلات کا سامنا ہے، اللہ انہیں بہتری کی راہ دِکھائے اور خوشیاں نصیب فرمائے۔
انہوں نے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک صحت بخش، پر امن اور خوشحال سال 2023ء کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔اللہ تعالیٰ پاکستان کو معاشی حب بنائے ۔ امید ہے پاکستان نئے سال کے دوران معاشی طور پر مستحکم ہوگا۔