دبئی (جانب منزل نیوز) پاکستان کے معروف طبی ماہر حکیم عطاءالرحمن صدیقی نے کہا ہے کہ جڑی بوٹیوں سے علاج زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے۔ طب نبوی اور حکمت کے علاج میں مماثلت ہے۔ آقائے دو جہان رحمة اللعالمین ﷺ نے بھی علاج کو اللہ تعالی کی دی گئی نعمتوں سے تعبیر کیا ہے۔ پرہیز علاج سے بہتر ہے ہم فاسٹ فوڈ اور چینی سے بنی اشیا سے پرہیز کرکے شوگر ،کولیسڑول اور یورک ایسڈ جیسے امراض سے بچ سکتے ہیں ۔متعدل غذا سے ہم معدے کے امراض سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ۔
ان خیالات اظہار انہوں نے اپنے دورہ دبئی کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ دبئی آمد پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے حکیم عطاءالرحمن صدیقی کے اعزاز میں ظہرانہ اور عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر راجہ جمیل بنگیال نے ظہرانہ کا اہتمام کیا جبکہ شوکت گروپ آف کمپنیز کے چئیرمین شوکت محمود بٹ نے عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر حکیم عطاالرحمن صدیقی کی طب میں خدمات پر خصوصی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔