دبئی (جانب منزل نیوز) ڈے ٹو ڈے سپرمارکیٹ متحدہ عرب امارات کی بہترین سپرمارکیٹس میں سے ایک ہے۔ ڈے ٹو ڈے کی الفہدی میٹرو سٹیشن بردبئی پر واقع شاخ پر شہریوں کو تمام اشیا مناسب داموں پر ایک چھت تلے مل جاتی ہیں۔ یواے ای بھر سے ہر کمیونٹی کے افراد نے کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر ڈے ٹو ڈے کا ہی انتخاب کیا ہے کیونکہ انہیں یہاں ہر چیز معیاری اور سستی داموں ملتی ہے۔
ڈے ٹو ڈے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی توجہ ہمارے صارفین ہیں جن کو ہم قابل استطاعت حد کے اندر تمام مصنوعات فراہم کرتے ہیں۔ ہمارا مشن “بہترین کسٹمر سروس فراہم کرنا” ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے صارفین کے ساتھ زندگی بھر کے تعلقات کو برقرار رکھنا،متحدہ عرب امارات میں ریٹیل چین کے درمیان ممتاز ہونا،برانڈز اور ریٹیل اسٹورز کے لیے بڑھتی ہوئی جگہوں کی منصوبہ بندی کرنا، سپلائی چین اور لاجسٹکس کے درمیان کوآرڈینیشن کو ہموار کرنا،معمول کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے مسابقتی قیمتوں پر سستی اور رعایتی پیشکشوں کو لائن اپ کرنا کرنا شامل ہے۔
اس کے علاوہ بھی ہمارے مقصد کھانے اور گروسری، کپڑے، کاسمیٹکس، گھریلو، بچوں کی مصنوعات، صفائی ستھرائی، الیکٹرانکس، فیشن اور تحائف کے لیے ایک ہی چھت کے نیچے ہر چیز مہیا کرنا،متحدہ عرب امارات میں مقیم تمام کمیونٹیز اور قومیتوں کے لیے خریداری کو ایک بہترین تجربہ بنان اور اپنے اسٹورز کی لوکیشن قابل رسائی اور آسان جگہوں پر رکھنا ہے۔