ابوظہبی (جانب منزل نیوز) ابو ظہبی ون ڈے انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ ایونٹ منعقد ہوا جس کے چیف آرگنائزریواے ای ای آر ایف تھے۔ ایونٹ میں 12 کلبوں نے حصہ لیا ۔چکوال کی نمائندگی ملک تصدق حسین اعوان سرپرست اعلی حسینی اعوان کلب دبئی نے کی۔
سنگل نیزہ بازی میں پہلی پوزیشن حمزہ گجر ایم ایس نائین کلب نے حاصل کی۔امان خان کچھی ولید کلب دوسری، احمد الجنوبی بودیب کلب یو اے ای نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سیکشن نیزہ بازی میں پہلی پوزیشن راجہ ظہور اینڈ سنز کلب کی ٹیم نے حاصل کی جس میں ارسلان شانی ترکوال ، عمر اسحاق کونٹ ، وقاص قربان گجر کشمیر اور مٹھو خان للہ جہلم شامل تھے۔ سیکشن میں دوسری پوزیشن یو اے ای ٹیم جبکہ ٹیم سلطان تیسرے نمبر پر رہی۔
ایونٹ میں چکوال گروپ دبئی کی بھرپور شرکت رہی ملک آصف اعوان، حاجی جاوید اشرف ڈھکو ، چوہدری نثار چکرال،چودھری بشارت حسین چکوال کلب دبئی،چودھری وقار ڈھکو ،حافظ فاروق پڑھال ،چودھری آصف ترکوال دیگر دبئی ابو ظہبی سے آئے تمام دوستوں نے بھرپور شرکت کی۔ ملک تصدق حسین اعوان نے ایونٹ میں اہلیان چکوال اور تمام احباب کو خوش آمدید کہا اور بھرپور مہمان نوازی کی ۔
ایونٹ ختم ہونے کے بعد چکوال گروپ کو عشائیہ دیا گیا جس کی میزبانی چودھری بشارت حسین سرپرست اعلی چکوال والی بال کلب نے کی ۔چودھری بشارت حسین اور تمام چکوال گروپ نے راجہ عاطف ظہور کلب اور ملک تصدق حسین اعوان کلب کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دوران عشائیہ چودھری نثار چکرال نے چودھری بشارت حسین کی محبتوں اور عزت افزائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہلیان چکوال یو اے ای اپنے انتہائی محترم بھائی ملک تصدق حسین اعوان اور پیارے بھائی راجہ عاطف ظہور کی ٹیم کو شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ملک تصدق حسین اعوان، راجہ عاطف ظہور کو نیزہ بازی جیسے مقبول کھیل کو انٹر نیشنل پلیٹ فارم پہ پروموٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ گورنمنٹ یو اے ای کے تعاون کے شکر گزارہیں جو ہمیں اپنے ثقافتی کھیلوں کو پروموٹ کرنے پر مکمل تعاون مہیا کرتے ہیں۔