دبئی (جانب منزل نیوز) پاکستان بزنس کونسل دبئی 7 بورڈ ممبرز بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ بلامقابلہ منتخب ہونے والے ممبرز بورڈ آف ڈائریکٹرز میں اعجاز احمد شفیع برادرز اینڈ کمپنی، محمد اقبال داؤد ابوموسیٰ موٹرز، محمد نفیس آئی کنسلٹ منیجمنٹ سروسز ڈی ایم سی سی ، محمد سلیم ذکریا علی زنید ٹریڈنگ ایل ایل سی، مصطفی ہیمانی ہیمانی جنرل ٹریڈنگ ، مصطفی سلطان خواجہ ایم ایس ایم آن لائن ٹریڈنگ اور سلطان محمود سو سیف انٹرنیشنل شامل ہیں۔
پاکستان بزنسل کونسل کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کے لیے 11 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جبکہ 4 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے جس کے بعد 7 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔