ابوظہبی (جانب منزل نیوز) دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے “آرڈر آف دی مدر آف دی نیشن”ایوارڈ حاصل کر لیا۔شیخ حمدان کو یہ میڈل مقامی اور عالمی سطح پر تمام انسانی، سماجی اور ثقافتی شعبوں میں ان کے کردار اور کوششوں کے اعتراف میں دیا گیاہے۔
ان کو یہ اعزاز شیخہ فاطمہ بنت مبارک پروگرام فار ایکسیلینس اینڈ سوشل انٹیلی جنس کی اعزازی کیٹیگری کے تحت پرسنلٹی اسپورٹنگ کمیونٹی ایشوز کی کیٹگری میں دیا گیا۔
جنرل ویمن یونین اور فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سپریم چیئر وومن فاطمہ بنت مبارک کی زیر سرپرستی نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے شیخ حمدان کو اعزاز سے نوازا۔
انہوں نے شیخ حمدان کو یہ امتیازی میڈل حاصل کرنے پر اور عزت مآب شیخہ فاطمہ بنت مبارک پروگرام فار ایکسیلینس اینڈ سوشل انٹیلی جنس کے چھٹے ایڈیشن میں جیتنے والے دیگر افراد کو بھی مبارکباد دی۔
پروگرام کے چھٹے سیشن کے دوران، مختلف شعبوں اور کیٹگریز سے تعلق رکھنے والے کئی جدت کاروں اور ممتاز افراد نے ایوارڈز جیتے۔ شیخ منصور نے پروگرام کے دیگر فاتحین کو بھی ان کی قابل ذکر اور جدت پر مبنی خدمات پر مبارکباد دی۔
اس تقریب میں فاطمہ بنت مبارک پروگرام فار ایکسیلینس اینڈ سوشل انٹیلی جنس کی اعلیٰ کمیٹی کے چیئرمین شیخ ذياب بن محمد بن زايد آل نہيان، دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین، دبئی ایئرپورٹس کے چیئرمین اور امارات ایئر لائن اور گروپ کے چیئرمین و چیف ایگزیکٹو عزت مآب شیخ احمد بن سعید المکتوم، دبئی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم، وزیر تعلیم احمد بلهول الفلاسی، وزیر مملکت اور پروگرام کی اعلیٰ کمیٹی کے رکن جبر محمد غانم السويدی، چیئر مین ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور پروگرام کی اعلیٰ کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹرمغير خميس الخييلی، فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین علی سالم الکعبی اور دیگرنے شرکت کی۔شیخ ذياب نے شیخ حمدان کے لیے اس اعزاز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی نمایاں کاوشوں پر ایک بہترین ایوارڈ ہے۔