دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ابوظہبی میں ارینا ہیڈ کوارٹرز میں بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی (ارینا) کو پاکستان کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے اپنی اسناد پیش کیں۔ فیصل ترمذی نے اسناد ڈی جی ارینا مسٹر فرانسسکو پیش کیں۔
پاکستانی قونصل جنرل کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اسناد پیش کرنے کی تقریب کے دوران سفیر پاکستان فیصل ترمذی نے ارینا کے مقاصد اور اقدامات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ قابل تجدید توانائی کو مرکزی دھارے میں لانا پاکستان کی ترجیح ہے۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ حکومت پاکستان توانائی کے وسائل کو متنوع بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جس میں پن بجلی، قدرتی گیس، کوئلہ اور جوہری توانائی کے علاوہ شمسی، ہوا اور بائیو ماس توانائی جیسے قابل تجدید ذرائع شامل ہیں تاکہ ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی توانائی کی تبدیلی کے لیے ایک سرکردہ عالمی بین الحکومتی ایجنسی ہے جو بین الاقوامی تعاون کے لیے بنیادی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے ۔ ممالک کو ان کی توانائی کی منتقلی میں معاونت کرتی ہے اور جدید ترین ڈیٹا فراہم کرتی ہے اور ٹیکنالوجی، جدت، پالیسی، پر تجزیہ کرتی ہے۔
ارینا کے 167 ممالک رکن ہیں۔ وہ مل کر ایجنسی کی سٹریٹجک سمت اور پروگرام کی سرگرمیوں کے بارے میں فیصلہ کرتے ہیں ۔