ابوظہبی: یواے ای کی وزارت تعلیم نے نجی سکولوں کو ایمریٹس کی شناخت کو فروغ دینے کے رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
وزارت تعلیم نے اپنے ٹویٹ میں سکولوں کے لیے نو تقاضوں کو درج کیا ہے جو تعلیمی اداروں کو طلبہ کے سیکھنے کے ماحول کو ترتیب دینے میں پورا کرنا ہوں گے۔
سکولوں کو عوامی اخلاقیات اور یواے ای کی اقدار اور ثقافت کا مشاہدہ کرنا ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کی علامتوں اور خود مختاری کا احترام ، امارات کی سے منظور شدہ رہنما خطوط کے مطابق حکمرانوں کی سرکاری تصاویر لٹکانا جس کے تحت سکول اس کے اختیار میں ہے لازم ہے۔
اعلامیے کے مطابق صبح کی اسمبلی کےدوران خصوصی طور پر یواے ای کا قومی ترانہ بجانا، ملک کے جھنڈے کے استعمال کیلئے گائیڈ میں درج ہدایات کے مطابق اسکولوں میں خصوصی طور پر یواے ای کا جھنڈا بلند کرنا ، یواے ای کے رہنماؤں کے علاوہ دیگر افراد یا علامتوں کی تصاویر یا پینٹنگز لگانے سے گریز کرنا شامل ہے۔
ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ ملازمین کا متحدہ عرب امارات کی روایات اور روسم ورواج کے مطابق عمومی ظاہری شکل کا مشاہدہ کرنا، غیرنصابی سرگرمیوں ، تقریبات اور طلبہ کی تقریبات کے انعقاد کیلئے ضروری منظوری حاصل کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ نصاب یا سیکھنے کے وسائل میں یواے ای کے قوانین یا معاشرے کی ثقافت ، اقدار اور قومی فرم اصولوں کی کوئی خلاف ورزی شامل نہیں ہے۔