ٹوبہ ٹیک سنگھ (جانب منزل نیوز) پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹوبہ کے صدر اور رکن پنجاب اسمبلی چودھری سعید احمد سعیدی سے دبئی سے آئے ملک شبیر احمد اعوان نے ملاقات کی۔ چودھری سعید نے ملک شبیر اعوان کو اوورسیز پاکستانی کمیشن دبئی کا میڈیا ایڈوائزر بننے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے رکن اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عارف جانباز قاضی، سابق نائب ناظم حاجی محمد زبیر شریف، پی ٹی آئی یوتھ ونگ سٹی کے صدر سردار زاہد رحمانی اور پی ٹی آئی رہنما شیخ محمد امجد بھی موجود تھے۔