دبئی (جانب منزل نیوز) پختون بزنس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن یواے ای کی طرف سے دبئی میں متحدہ عرب امارات کا 51 واں قومی دن منایا گیا۔ یواے ای کے قومی دن کے موقع پر پختون بزنس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن نے تقریب کا انعقاد کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف امتیاز غازی کو حاصل ہوا۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض حنیف خان نے انجام دیے۔ سیکرٹری جنرل خلیل بونیری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔تقریب میں بختیار خٹک، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر عبداللہ خان اور پی ٹی آئی کے صدر نواز خان جدون نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے دوران گلدستے پیش کیے گئے۔ امتیاز غازی، فضل ربی اور علی احمد کو ممبر شپ سرٹیفکیٹ اور بہترین کارکردگی پر وقار احمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
پروگرام کے آخر میں پختون ویلفیئر اینڈ بزنس آرگنائزیشن کے صدر انجینئر زبیر خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہمیں اپنے اس گھر سے بہت پیار ہے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے اس دوسرے گھر کو سجانے سنوارنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کیک بھی کاٹا بھی گیا۔
پاکستان قونصلیٹ مقصود نعیم ،جاوید سہیل ، پاک خیبر ونگ کے شیر اکبر ، پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چودھری ،خیبر ٹی وی کے زمرد بونیری ، زمان خان، آصف خان، فضل امین ، شہاب ناصر ، سعدیہ عباسی ، سبحان اللہ ، لیاقت ، لالہ تیمور خان، زاہد خان، قاسم نور کریم ، امجد باچہ حما اور امجد علی خان بھی شریک ہوئے۔