دبئی (جانب منزل نیوز)کپس ایجوکیشن سسٹم کے زیرِ انتظام پامیر پرائیویٹ سکول کی روایت رہی ہے کہ ہر سال بذریعہ الیکشن طلبہ سے نئے عہد یداران کا انتخاب کیا جاتا ہے تاکہ وہ ادارے کے نظم و نسق کو بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ طلبہ کے مسائل اور قوانین کی پاسداری میں بھی اپنا معاون کردار ادا کریں۔ چنانچہ اسی سلسلے میں 20 اکتوبر 2022ءکو ” تقریبِ حلف برداری ” کا انعقاد کیا گیا۔
نو منتخب طلبہ کو ا±ن کے فرائضِ منصبی سے آگاہ کرنے کے لیے عہد لیا گیا۔ باوقار تقریب میں سکول کے وائس پرنسپل سر عبدالودود اور اکیڈمک کوارڈینیٹر میڈم آزورہ س±دھیر نے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔وائس پرنسپل عبدالودود نے طلبہ سے حلف لیا۔ تمام عہدیداران کوبھرپور تالیوں میں سیشیز پہنائی گئیں۔
طلبہ نے بھرپور اعتماد کا مظاہرہ کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اختیارات کے دائرے میں رہتے ہوئے کبھی اپنے فرائض سے غافل نہیں ہوں گے۔انہوں نے تمام اساتذہ کرام اور اپنے ساتھی طالبعلموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سب کی توقعات پر پورا اترنے کا عزم بھی کیا۔ تقریب کا اختتام تمام طلبہ نے ہم آواز ہو کر یواے ای کے ترانے سے کیا۔