دبئی (جانب منزل نیوز) یو اے ای میں مقیم معروف پاکستانی شاعر شہاب الدین شہاب نے 51 ویں نیشنل ڈے پر یو اے ای کا نیا ترانہ لکھ کر یو اے ای عوام اور لیڈر شپ کو تحفے کے طور پر پیش کیا ہے جسے پاکستان کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے گایا اور اس کی ویڈیو گرافی میں یو اے ای کے معروف صحافی زمرد بونیری اور انکی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس پراجیکٹ کو مکمل کرنے میں معروف پاکستانی بزنس مین محمد نواز جدون اور مخدوم رئیس قریشی نے بھی بھر پور معاونت فراہم کی ہے جبکہ اس کے مرکزی خیال کو لکھنے والے شہاب الدین شہاب کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارت کے قومی دن کے مناسبت سے میں نے دونوں ملک کے عوام کو قریب تر لا نے کی سوچ کو فروغ دیتے ہوئے پاکستان میں برسوں سے خدمات انجام دینے والے قونصلر جنرل متحدہ عرب امارات بخیت عتیق الرمیثی کی خواہش اور سوچ کو اپنے افکار سے عملی جامہ پہناتے ہوئے محبت اور بھائی چارے ایک خوبصورت پیغام اپنے اماراتی بھائیوں کو ایک نغمے کی صورت میں دیا۔
اس ملی نغمے کی تقریب رونمائی ابوظہبی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاکستان میں یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی تھے ۔ نغمے کی خوبصورت موسیقی پاکستان کے مشہور میوزک کمپوزر ساحر علی بگا نے ترتیب دی اورگایا بھی انہوں نے ہے۔ترانے میں محبت دوستی اور بھائی چارے کا اظہار ہے ابوظبی میں پاک امارات فرینڈشپ کے بینر تلے متحدہ عرب امارات کے51قومی دن موقع پر پاکستانی برداری نے اماراتی قیادت اور اماراتی افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔
اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الومیثی تھے انھوں نے پاکستان عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امارات کی دوستی لازوال ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد میں بھی اماراتی حکومت نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دینے کو تیار ہے۔ اس موقع پر اماراتی ترانہ بھی ابوظبی کی فضا میں گونجا جبکہ پاکستانی شاعر شہاب الدین شہاب نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن اور اوورسیز پاکستانیوں کی مناسبت سے اردو ملی نغمہ تیار کیا جو تقریب میں بطور تحفہ اماراتی سفارتکار کو پیش کیا گیا۔قونصلر جنرل بخیت الرمیثی کی اہل پاکستان سے محبت کی کہانی برسوں پر محیط ہے اس لیے پاک یو اے فرینڈشپ کی ایک سوچ کے تحت یہ تحفہ بخیت عتیق الرمیثی کو پیش کرکے اہل امارات کی قومی دن کی خوشیوں میں اہل پاکستان کے شریک ہونے کا اظہار ہے۔