دبئی (جانب منزل نیوز) یواے ای کا 51 واں نیشنل ڈے جوش وخروش سے منایا گیا۔ یو اے ای کی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بھی یو اے ای کے نیشنل ڈے کو منانے کے لئے رنگا رنگ تقریبات کا سسلسلہ بھی جاری ہے۔ شارجہ میں ایک پروقار تقریب معروف پاکستانی بزنس مین اور چئیرمین پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای محمد غوث قادری کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔
شرکا نے مل کر یو اے ای کے 51 ویں نیشنل ڈے کا کیک کاٹا گیا جبکہ یو اے ای میں صحافتی خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو ان کی خدمات پر شیلڈز سے نوازا گیا۔ چیف ایڈیٹر جانب منزل ارشد انجم کو بھی خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی علی الکتبی تھے۔
تقریب میں سابق رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم ،چودھری خالد حسین ،حاجی یاسین ،راجہ سرفراز ،عبد الوحید پال ،چودھری بشیر احمد شاہد ،ابوبکر آفندی ،چودھری صغیر ،عمر بلوچ ،سلیمان خان ،کرنل عبدالرشید بنگش ،ڈاکٹر ایم این بروہی ،پروفیسر شاہد اقبال ،سہیل عامر گھمن ،عبد المجید مغل ،شوکت محمود بٹ ،حاجی محمد نواز ،ڈاکٹر اکرم شہزاد ،عارف منہاس ،شہباز غفار ،خرم رشید ،راو¿ اکبر ساقی ،راجہ جمیل بنگیال ،ملک شہزاد یونس ،ملک فیاض ،شیر اکبر آفریدی ،راجہ ظہیر سملالوی ،راجہ عابد حسین ،حاجی ظہیر احمد ،سائیں عزیز ،رضوان عبداللہ ،امتیاز ساھو ، ماجدہ خانم ،فرزانہ کوثر ،عائشہ فرزانہ منصور کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔