شارجہ (جانب منزل نیوز) یو اے ای میں خواتین کے سوشل میڈیا گروپ واؤ کے زیرِ اہتمام خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب شارجہ کے ساحلِ سمندر پر منائی گئی جس میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ یو اے ای کے قومی ترانہ کےساتھ یو اے ای کے پرچم لہرائے گئے جس میں سب نے نہایت جوش و خروش سے حصہ لیا ۔بعد ازاں سب نے مل کر یو اے ای کی 51ویں سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ ڈسکور پاکستان اس تقریب کا میڈیا پارٹنر تھا جبکہ ڈسکور پاکستان کے ڈائریکٹر آپریشن طارق چودھری نے خصوصی شرکت کی ۔
اِس موقع پر وومن گروپ واو¿ کی بانی اراکین فرزانہ منصور اور ثروت زہرہ نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ فرزانہ منصور نے اپنی ساتھی منتظمین زبیدہ خانم اور سعدیہ طارق کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے اس خوبصورت شام کا قیام ممکن ہو سکا۔انہوں نے تمام خواتین کاگروپ کی ہمت افزائی کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔
مہمانوں کی تواضع کا خاطر خواہ انتظام تھا ۔ چائے کے بعد بچوں کے درمیان تفریحی مقابلے کروائے گئے اور جیتنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔