دبئی (جانب منزل نیوز) یواے ای کے 51 ویں نیشنل ڈے کو جوش وخروش سے منائے جانے کا سلسلہ جاری ہے جس میں یو اے ای کی پاکستانی کمیونٹی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ ایک پروقار تقریب کا اہتمام معروف بزنس مین شوکت محمود بٹ کی جانب سے بھی کیاگیا ۔
تقریب میں یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور مل کر یو اے ای کے 51 ویں نیشنل ڈے کا کیک کاٹا گیا۔معروف پاکستانی شخصیات شہزاد بٹ، سہیل عامر گھمن،جان قادر،راجہ جمیل بنگیال،عبد الوحید پال اور مجید مغل سمیت دیگر نے بھی شرکت کی اور یو اے ای کے حکمرانوں اور عوام تمام پاکستانیوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔