دبئی (جانب منزل نیوز) یواے ای میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیات نے رانا انیس کو پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل یواے ای کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
مبارکباد دینے والوں میں چیئرمین پی او سی گلوبل امارات سید سلیم اختر، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر پی او سی حماد چودھری، صدر پی او سی گلف ظہیر احمد گجر ، جنرل سیکرٹری پی او سی یو اے ای ندیم پراچہ اور سیکرٹری اطلاعات پی او سی گلوبل امارات وقاص گھمن شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رانا انیس پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیت ہیں۔ ان کی پاکستانیوں کیلئے خدمات ڈھکی چھپی نہیں۔ پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہے۔ امید ہے کہ رانا انیس اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔