دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی میں اخوت پاکستان کی جانب سے یو اے ای کی بزنس کمیونٹی اور نمائندہ شخصیات کے اعزاز میں نیٹ ورکنگ عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان بزنس کونسل دبئی،پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ڈائریکٹر ز سمیت یو اے ای بھر سے بزنس کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی ۔
قونصل جنرل آف پاکستان حسن افضل خان، یو اے ای کے معروف بزنس مین سہیل الزرعونی مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان سے اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے اخوت کی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی ۔قونصل جنرل پاکستان حسن افضل خان نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر امجد ثاقب کی اخوت کے پلیٹ فارم سے سماجی خدمات کو سراہا اور نوبل کاز کے لئے ان کی شبانہ روز کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔
اخوت کے چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے پاکستان میں اخوت کی سماجی خدمات اور اسلامک طرز پرغربت کے خاتمہ کے لئے اقدامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اخوت مواخات مدینہ کی تصور کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے۔ غربت کے خاتمہ کے لئے قرض حسنہ اور مفت تعلیم کامشن سے عام آدمی کی زندگی پر بدل رہا ہے۔
یو اے ای کے معروف بزنس مین سہیل الزرعونی نے اخوت کے ماڈل کو ایک عام آدمی کی زندگی میں حقیقی تبدیلی قرار دیا اور یقین دلایا کہ وہ اس کار خیر میں اخوت کو بھر پور سپورٹ کریں گے ۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات میاں عمر ابراہیم،شبیر مرچنٹ،راشد اشرف،ڈاکٹر فیصل اکرام،نوید احمد، رانا صفدر، بابر عزیز بھٹی، سید سلیم اختر، مفتی عزیز الرحمان، حماد چودھری، وقاص گھمن،ابوبکر،شاہد السلام، طارق چودھری ، فرزانہ چغتائی،ثمینہ ناصر اور فرزانہ منصور سمیت خواتین و حضرات کی بڑی تعدا نے شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض شفیق الرحمان نے انجام دیے۔