ابوظہبی (جانب منزل نیوز) صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے ملاقات کی۔
قصر الشاطئ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی تعاون اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے افغانستان اور یواے ای کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔