ابوظہبی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے ابوظہبی کے حکمران کی حیثیت سے ابوظہبی میں 1 ہزار900 شہریوں کے مجموعی طور پر3 ارب درہم مالیت کے ہاؤسنگ قرضے ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔
رواں سال کا یہ تیسرا ہاؤسنگ پیکج متحدہ عرب امارات کے 51 ویں قومی دن کی تقریبات کی مناسبت سے دیا گیا ہے جوسماجی استحکام کو یقینی بنانے، معیار زندگی کو فروغ اور شہریوں کو اپنے مضبوط و مستحکم خاندانوں کی پرورش کے قابل بنانے کے لیے قیادت کے عزم کی عکاسی ہے جس سے متحدہ عرب امارات کے مستقبل کو فائدہ ہوگا۔ اس پیکج سے 2022 کے دوران ادا کیے گئے ہاؤسنگ پیکجز کی مجموعی مالیت تقریباً 7 ارب درہم تک پہنچ گئی ہے، جس سے 4ہزار سے زیادہ شہریوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
اس پیکیج سے ہاؤسنگ قرضے اور ابوظہبی میں ریٹائر ہونے والوں اور رہن رکھنے والے فوت شدہ افراد کے خاندانوں کا قرض ادا کیا گیاہے ۔