ریاض (جانب منزل نیوز)سپین میں تیار کردہ “ہزمیجسٹی کنگ حائل” بحری جنگی جہاز کا افتتاح کر دیا گیا۔ سعودی عرب کی بحری افواج کے لیے تیار کردہ یہ جہاز “کورویٹ ایونٹی 2200″ ماڈل ہے۔
سراویٹ پراجیکٹ کے تحت تیار کیا گیا یہ تیسرا جہاز ہے۔ اس سے پہلے ” ہزمیجسٹی کنگ جبیل” اور “ہزمیجسٹی کنگ الدرعیہ” کو سعودی نیوی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں 5 جنگی جہازوں کی تیاری شامل ہے۔
ہسپانوی شہر سان فرنانڈو میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی سعودی رائل نیوی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد الغفیلی تھے۔ انہوں نے جہاز کے بحریہ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے جہاز پر سعودی پرچم لہرایا۔