ریاض (جانب منزل نیوز)سعودی عرب میں ہونے والے کنک عبدالعزیز فیسٹیول میں اسود فیلکن نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ فالکنر برغش بن محمد المنصوری نے کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹیول 2022 کے دوران تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے۔
چھ دن قبل آغاز سے لے کر موجودہ سیشن تک، جیر کیٹیگری کے چوتھے راؤنڈ میں اپنے “اسود” فالکن کے ساتھ 16.549 سیکنڈ میں 400 میٹر کے ملواح مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ انہیں کے دوسرے فالکن ’’قرناس‘‘ نے بھی تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ فالکنر محمد بن عبداللہ الدوسری دوسرے نمبر پر آئے۔ یہ مقابلہ ہفتہ کے روز سعودی فالکنز کلب کےہیڈ کوارٹرز ملہم میں منعقد ہوئے۔
سعودی فالکن کلب کے زیر اہتمام فیسٹیول کے چھٹے دن چار راؤنڈز میں 83 سعودی پیشہ ور فالکنرز کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔