جدہ (جانب منزل نیوز) سعودی عرب کے شہر جدہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے اور ابھی تک شہر پر گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر پر موسلادھار بارش کے باعث مرکزی شاہرایں ڈوب گئیں جبکہ تمام انڈر پاسز کو پانی بھر جانے کے باعث بند کر دیا ہے ۔ مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ رہائشیوں کی سلامتی کے لیے امیر ماجد، فلسطین انڈر پاس، کنگ عبد اللہ ، کنگ فہد، انڈر پاس، جامعہ انڈر پاس اور کنگ عبداللہ، طریق مدینہ انڈر پاس کو احتیاطی طور بند کردیا گیا ہے۔