اسلام آباد ا(جانب منزل نیوز)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے جنرل سیدعاصم منیر کوآرمی چیف اورجنرل ساحرششماد کوچئیرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقررکرنے کے وزیراعظم کے فیصلے کوسراہاہے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزخزانہ نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سینیارٹی اورمیرٹ کی بنیادپرجنرل سیدعاصم منیر کوآرمی چیف اورجنرل ساحرششماد کوچئیرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کرنے کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔
وزیرخزانہ نے پاکستان اورنئے آرمی چیف وچئیرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کیلئے نیک خواہشات کابھی اظہارکیاہے۔