اسلام آباد (جانب منزل نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بن گئے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے آج کابینہ کے اجلاس کے بعد جنرل عاصم منیر کا نام بطور آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نام بطور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی بنایا تھا۔
صدر مملکت وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی جانے والی سمری کے بعد لاہور آئے تھے اور انہوں نے عمران خان سے مشورہ کیا تھا ۔