اسلام آباد (جانب منز ل نیوز)اسلام آباد میں سفارتخانہ متحدہ عرب امارات کے نائب سفیر راشد عبدالرحمن الزمر نے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل جناب ساجد حسین طوری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں نائب سفیر راشد عبدالرحمن الزمر نے پاکستان مں انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کے نمائندہ ایستھر بیریز رویز سے ملاقات میں خطے کی تازہ ترین پیشرفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔