دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارت میں قائم پاکستانی خواتین کی فلاحی تنظیم “وا ؤ” نے لندن سے آئی پاکستانی نژاد شاعرہ سیدہ کوثر کی تصنیف “عشق لاہوتی” کی رونمائی اور پذیرائی کی تقریب کا انعقاد شارجہ میں کیا۔تقریب میں “وا ؤ” کی فاؤنڈر فرزانہ منصور اور ثروت زہرا زیدی، سعدیہ طارق، زبیدہ خانم، ترنم احمد، طاہرہ مغل، رابعہ اشرف، ممتاز اظہر، رفعت رفیق، الماس پیرزادہ اور رابعہ امیرکے علاوہ دیگر خواتین نے بھی شرکت کی-
“عشق لاہوتی” کی مصنفہ شاعرہ سیدہ کوثر نے کتاب اور اس میں موجود شاعری کے بارے سب کو تفصیل سے بتایا- شرکائے تقریب نے کتاب کو صفحہ بہ صفحہ دیکھا اور اس کو ہر لحاظ سے بہترین پایا- “وا ؤ” کی فاؤنڈر فرزانہ منصور اور ثروت زہرہ زیدی اور دیگر خواتین نے شاعرہ، مصنفہ سیدہ کوثر کو “عشق لاہوتی” کی اشاعت پر مبارکباد دی اور پذیرائی کی- “وا ؤ” کی فاونڈرثروت زہرہ زیدی نے اپنی تنظیم کے اغراض و مقاصد کے بارے بتاتے ھوئے کہا کہ بہت کم عرصہ میں ہم نے “وا ؤ” کے بینر تلے امارات میں مقیم خواتین کے لئے بہت سے فلاحی کام کئے ہیں-
حال ہی میں “بریسٹ کینسر” کے بارے ایک آگاہی سیمینار تھا جس میں نہ صرف پاکستانی بلکہ دیگر اقوام عالم کی خواتین نے بھی شرکت کی- تقریب کی مہمان خصوصی “عشق لاہوتی” کی مصنفہ شاعرہ سیدہ کوثر نے “وا ؤ” کی کارکردگی کو سراہا اور اس کی مزید کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کیا- سیدہ کوثر نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب “عشق لاہوتی” کی رونمائی اور پذیرائی پر “وا ؤ” کا شکریہ ادا کیا-