کراچی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کے بری فوج کے سربراہ میجر جنرل سعید راشد الشحی نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمید الزعابی کے ہمراہ کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 میں شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔کراچی میں 11ویں انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز 2022) 18 نومبر تک جاری رہے گی۔ 4 روزہ نمائش میں دنیا کے 64 ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں۔
رواں سال کے آئیڈیاز میں پاکستان سمیت 51 ممالک کے 285 وفود بھی شریک ہو رہے ہیں۔سال 2000 میں پہلی بار انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) کا آغاز کیا گیا تھا اور تب سے اب تک اس کا انعقاد مستقل بنیادوں پر ہورہا ہے۔