ابوظہبی (جانب منزل نیوز) یواے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے سفارت خانے کی ٹیم کے ہمراہ شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا۔
سفیر پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بانی عزت مآب شیخ زاید بن سلطان النہیان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور ان کی دور اندیش قیادت کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے کلچر کو تقویت بخشی۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ شیخ زاید بن سلطان پاکستان کے عوام اور رہنماؤں سے محبت کرتے تھے۔انہوں نے مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔انتظامیہ کی طرف سے انہیں اسلامی ثقافت کے امن اور رواداری کے حقیقی جوہر کو اجاگر کرنے میں مسجد کے کردار کے بارے میں بھی بتایا گیا۔