ابوظہبی (جانب منزل نیوز) خیبر ٹورز گروپ کی جانب سے ابوظہبی مصفح انڈسٹریل 17 میں خیبر ٹورز کی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
ٹریولز اینڈ ٹورز انڈسڑی کی نمائندہ شخصیات کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے محمد کامران، محمد وقاص،محمود احمد اور معروف صحافی زمرد بونیری،ٹک ٹاکر محسن خاں نے ایم ڈی خیبر ٹورز گروپ مشتاق احمد کے ہمراہ نئی برانچ کا افتتاح کیا۔کیک بھی کاٹا گیا۔
اس موقع پر خیبر ٹورز کے ایم ڈی مشتاق احمد نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح اپنے کرم فرماؤں کو بہتریں سروسز مہیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر ٹورز پہلے ہی اپنے کسٹمر ز کے اعتماد پر پورا اتر رہا ہے اور آئندہ بھی ہم کوشش ہے کہ ہم اس اعتماد پر پورا اتریں۔