دبئی (جانب منزل نیوز) الغریر انٹرنیشنل ایکسچینج کی نئی برانچ کا افتتاح نیسٹو مارکیٹ انٹرنیشنل سٹی دبئی میں کردیا گیا۔ الغریر انٹرنیشنل ایکسچینج کے جی ایم غلام فرید نے نئی برانچ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر نیشنل بنک آف پاکستان کے یو اے ای میں ہیڈ آف ہوم ریمی ٹنس راشد الاسلام،انسٹنٹ کیش سے مسٹر نیلس،ہیلو پیسہ سے نمرہ،پی آر او الغریر انٹرنیشنل ایکسچینج فہد فلک ناز،ہیڈ آف بزنس وہاج اور پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔
نئی برانچ کے افتتاح پر جنرل منیجر غلام فرید کا کہنا تھا کہ الغریر انٹرنیشنل ایکسچینج اپنے کرم فرماؤں کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنی بہترین سروسز مہیا کر رہی ہے۔بہترین ایکسچینج ریٹ کے ساتھ ساتھ ہماری ترجیح قانونی طریقے سے ہوم ریمی ٹینس کو فروغ دینے کے لئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا بھی ہے۔