شارجہ (جانب منزل نیوز) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں یوم اقبال کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ شاعر مشرق اور مصور پاکستان علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض پاکستان سوشل سنٹر کلچرل ہیڈ صائمہ نقوی نے انجام دیے۔ مہمان خصوصی سوشل سنٹر کے سابق جنرل سیکرٹری شریف آفریدی تھے۔ پامیر سکول شارجہ،پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی اور پاکستان اسلامیہ سکول شارجہ کے بچوں کی بہترین پرفارمنسز نے پاکستان سوشل سنٹر میں سماں باندھ دیا۔
علامہ اقبال کی مشہور نظموں پر شاندار پرفارمنس پیش کرکے حاضرین سے خوف داد وصول کی۔ پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی کے بچے اہم ادبی شخصیات کے روپ دھار کر بہترین انداز میں تعارف پیش کررہے تھے۔ پروگرام کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ لندن سے شاعرہ سیدہ کوثر بھی مدعو تھیں جن کی کتاب عشق لاہوتی کی رونمائی کی گئی۔
صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ چودھری خالد حسین، راجہ سرفراز، شریف آفریدی، طاہر منیر طاہر، نبراس سہیل کتاب کی رونمائی میں شریک ہوئے۔ چودھری خالد حسین نے شریف آفریدی اور سیدہ کوثر کو شیلڈ سے نوازا۔ چودھری خالد نے سیدہ کوثر کی کاوشوں کو سراہا۔ میڈیا کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔
صائمہ نقوی نے بھی مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔ تقریب میں عارف منہاس، مجیدہ خانم، عمر بلوچ، خالد گوندل، طارق ندیم، رانا ارشد، کاشان نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا۔