شارجہ (جانب منزل نیوز) ایکسپو سنٹر شارجہ میں منعقد ہونے والا شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر اختتام پزیر ہوگیا۔ بارہ روز جاری رہنے والے اس عظیم الشان کتاب میلے میں دنیا بھر کے 95 ممالک کے پبلشروں نے پندرہ لاکھ سے زائد کتب کو نمائش کے لئے پیش کیا جبکہ اس سال اٹلی کو مہمان کنٹری کے طور پر مدعو کیا گیا تھا ۔
مطالعہ ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کے حوالے اپنی طرز کے منفرد انٹرنشنل بک فئیر دنیا بھر کی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔انڈیا سے بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان جبکہ پاکستان سے اسٹار کرکٹر شعیب اختر نے شرکت کی۔
پاکستان کے اسپیڈ اسٹار کرکٹر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے آخری روزایکسپو سینٹر شارجہ میں جاری شارجہ انٹرنشنل بک فئیر میں شرکت کی جہاں پر بزم اردو کے زیراہتمام محفل اردو میں داستان شعیب اختر میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں آنے والے شعیب اختر کی کہانی ان کی زبانی سن کر بہت خوش ہوئے۔
شعیب اختر نے بتایا کہ شارجہ انٹرنشنل بک فئیر میں میرا یہ پروگرام داستان شعیب اختر ایک منفرد پروگرام ہے جس میں اپنے فینز اور کرکٹ لوروز کو اپنی زندگی کے ان پہلووں پر بھی گفتگو کر رہا ہوں جوکہ شاید ابھی تک پوشیدہ رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں بزم اردو کے شکیل احمد خاں ،ریحان خاں اور تابش زیدی کے ساتھ شارجہ بک افئیر اتھارٹی کا بھی شکر گزار ہوں جہنوں یہ ایک یونیک پروگرام تشکیل دیا ۔
اس موقع پر معروف داستان گو سید ساحل آغا نے داستانِ شعیب اختر پیش کی۔ شعیب اخترسامعین سے رو بہ رو ہوئے۔ بزم اردو کی رکن ترنم احمداس رو بہ رو میں ان کے ساتھ تھیں اور ان سے دلچسپ سوالات کئے۔
پروگرام میں شعیب اختر کے فینز کی بڑی تعداد امڈ آئی اور اپنے اسٹار کرکٹر کی کہانی سن کر خوب داد دیتے رہے اور ہال تالیوں سے گونجتا رہا ۔