دبئی (جانب منزل نیوز) پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے ہماری اولین ترجیح پاکستانی معیشت کو درست کرنا ہے ۔عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
، وزیر خزانہ اسحاق ڈار دبئ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدے داروں سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ فیول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ روس سے تیل خریدنے کے معاملات حتمی مراحل میں پہنچ گئے ہیں، روسی تیل خریدنے کیلئے تمام راہیں بذریعہ سفارتکاری موجود حکومت نے ہموار کردی ہیں اور اب امریکا اور یورپی ممالک سے روس پر پابندیوں کے باوجود پاکستان آئل خرید سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے گفت شنید اور طویل مذاکرات کے بعد امریکا سے طے ہوا کہ ہم روس سے آئل خرید سکتے ہیں، امریکی حکام نے کہہ دیا ہے کہ وہ جی سیون کا ایک پلیٹ فارم بنانے لگے ہیں یہ پلیٹ فارم روس سے تیل خریدنے کے نرخ کا تعین کرے گا اس سے اوپر قیمت پر روس سے آئل کوئی نہ خریدے اور یہ پلیٹ فارم بنا دیا گیا ہے جس کے تحت آئل خریدا جائے گا۔
انہوں نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف معیشت کو دوبارہ پاؤں پر کھڑے کرنے کیلئے معاشی اصلاحات پر عمل کررہے ہیں، ہمُ آئی آیم ایف پروگرام پورا کریں گے۔ موجودہ سال 32 سے 34 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، امید ہے کہ یہ رقم جمع کرلی جائے گی۔ یو اے ای کا دورہ بھی سعودی عریبہ اور چائنہ کی طرح اپنے دوست ممالک سے معاشی معاملات پر بات کرنے کے سلسلہ کی کڑی ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا تقریب میں آمد پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن غلام مصطفے مغل ،چئیرمین غوث قادری ،سابق رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم سمیت عبد الوحید پال ،راجہ عابد اور عرفان اقبال طور نے استقبال کیا اور انہیں گل دستے پیش کیے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرنے والوں میں چئیرمینُ مسلم لیگ ن یو اے ای محمد غوث قادری ،صدر غلام مصطفے مغل سنئیر نائب صدر عبد الوحید پال ،سابق رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم ،نائب صدر چوہدری صغیر ،کوآرڈینیٹر سلمان خاں ،کوآرڈینیٹر بحرین اور امارات ملک دوست اعوان ،نائب صدر ملک شہزاد ،طارق مغل ،ڈاکٹر اکرم شہزاد مسلم لیگ ن وویمن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یو اے ای کے صدر طاہر بھنڈر ، مسلم لیگ ن دبئی کے صدر راجہ ظہیر سملالوی ،نائب صدر اویس قریشی ،جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین ،مسلم لیگ ن راس الخیمہ کے صدر راجہ ثاقب محمود ،مسلم لیگ ن شارجہ کے صدر چوہدری راشد فاروق، جنرل سیکر ٹری راجہ عابد حسین ،مسلم لیگ ن العین کے صدر راؤ اکبر ساقی ،مسلم لیگ ن ام القیوین کے صدر سرفراز مغل ،مسلم لیگ ن عجمان کے صدر عارف مہناس جنرل سیکرٹری شہباز غفار شامل تھے۔
مسلم لیگ ن یو اے ای کے عہدے داروں نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو وزیر خزانہ بننے پر مبارکباد پیش کی اور ملک وقوم کے لیے انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔