اسلام آباد(جانب منزل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔اتوار کو وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ استنبول،ترکیہ کی استقلال سٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے،بچوں سمیت واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں،پاکستان ترکیہ کے عوام اور حکومت سے مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہرطرح کی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ کے شہر استنبول میں واقع استقلال سٹریٹ پر دھماکے کے نتیجے میں اب تک 6 افراد شہید جبکہ 53 زخمی ہوئے ہیں۔