استنبول (جانب منزل نیوز) ترکیہ کے شہر استنبول میں واقع استقلال سٹریٹ پر دھماکے کے نتیجے میں اب تک چھ افراد جاں بحق جبکہ 53 زخمی ہوئے ہیں۔
استنبول کے گورنر کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق چار بج کر 20 منٹ پر استقلال سٹریٹ پر ہوا۔
انھوں نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے مرنے والوں کے لیے تعزیت کا اظپار کیا۔ صورتحال سے متعلق اپ ڈیٹس عوام کے ساتھ شیئر کی جاتی رہیں گی۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس دھماکے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور سزا دی جائے گی۔
ترک حکام کی جانب سے فی الحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
جس جگہ دھماکہ وہ سڑک استبنول کے مشہور سیاحتی مقام تقسیم سکوائر کے قریب واقع ہے۔ اتوار کا دن اور موسم گرم ہونے کی وجہ سے اس علاقے میں کافی بھیڑ تھی۔