ابوظہبی (جانب منزل نیوز)ٹی 20 ورلڈ کپ کے شاندار مقابلوں نے دنیا بھر کے کرکٹ فینز کو اپنے سحر میں مبتلا کر رکھا ہے ایسے میں شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں سپرفکس گروپ کے تعاون سے انٹرنیشنل ٹیپ بال کرکٹ چمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کیا 19 اور 20 نومبر کو ہونے والے اس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، عمان، یواے ای اور سعودی عرب کے کرکٹر شرکت کریں گے۔ جبکہ میچ دیکھنے آنے والے شائقین کرکٹ کیلئے عمرہ کے ٹکٹ کے ساتھ قیمتی انعامات بھی دیے جائیں گے۔
سپرفکس گروپ کے چئیرمین نوید احمد اور ٹیبپ بال کرکٹ چیمپئن شپ کے وائس چیئرمین خاور الطاف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چھ ٹیموں پر مشتمل اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو دن شاندار مقابلے ہوں گے اورکرکٹ کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ میچوں میں پبلک انٹری فری ہوگی جبکہ ابوظہبی اور العین سے شارجہ اسٹیڈیم کے لئے فری بس شٹل سروس مہیا کی جائے گی۔یہ ٹیپ بال کا منفرد کرکٹ ٹورنامنٹ ہوگا۔ کرکٹرز کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ہم نے شائقین کی انجوائے منٹ کے لیے بھی انتظامات کیے ہیں۔
پریس کانفرنس میں ڈسکور پاکستان کے ڈائریکٹر آپریشن طارق چوہدری معروف پاکستانی شخصیات یاسر صدیق،سجاد عباسی،شبیر اعوان،عمر مجیشن،محمد ندیم اور میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جانب منزل اس منفرد ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا میڈیا پارٹنر ہے۔